होम News حریک آزادی کی بنیاد ہی دارالعلوم دیوبند ہے: حاجی عرفات

حریک آزادی کی بنیاد ہی دارالعلوم دیوبند ہے: حاجی عرفات

تحریک آزادی کی بنیاد ہی دارالعلوم دیوبند ہے: حاجی عرفات


  مہاراشٹر اسٹیٹ مائنا ریٹی کے سابق چیئرمین دارالعلوم دیوبند پہنچے، مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی اورشیخ الحدیث مولانا عبدالخالق صاحب سے ملاقات

ممبئی:(پریس ریلیز)بی جے پی  لیڈر اور مہاراشٹر اسٹیٹ مائنا ریٹی کے سابق چیئر مین  شیخ حاجی عرفات ان دنوں یوپی کے دورے پر ہیں یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ ا س دوران وہ دارالعلوم دیو بند پہنچے۔جہاں انہوں نے دیوبند کے مہتمم حضرت  مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی دیو بند کے شیخ الحدیث اور دیو بند کے نائب مہتمم   شیخ الحدیثمولانا عبدالخالق سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے ملک  کی  موجودہ حالات، اقلیتوں کے مسائل اور  قوم میں دینی تعلیم کے رجحان پر تبادلہ خیال کیا۔


 دیوبند کے دورے کے بعد حاجی عرفات نے جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ دارالعلوم علم کا وہ مینار ہے جس کی روشنی دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں سے فارغ ہونے والے علماء  مفتی، قاری اور حافظ پوری دنیا بھر میں درس تدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے کہاکہ جس ملک میں ہم آج آزادی کے ساتھ سانس لے رہے ہیں اس ملک کی آزادی میں دیوبند کے علمائے کرام نے ایک  اہم رول ادا کیا ہے، تحریک آزادی میں ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔حاجی عرفات نے کہاکہ”تحریک آزادی کی بنیاد ہی دارالعلوم دیوبند ہے۔“


 انہوں نے کہاکہ مفتی صاحب نے میرے سرپر ہاتھ رکھ کر مجھے دعاؤں سے خوب نوازا۔  مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی صاحب اور شیخ الحدیث مولانا عبد الخالق صاحب سے مل کر مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ گفتگو کے دوران  دیو بند کے ان عظیم  عالم دین سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور میرے علم میں اضافہ ہوا۔حاجی عرفات نے دارالعلوم دیو بند کو امن و امان، قومی یکجہتی کا گہوارہ اور علم کا مینارقرار دیااور کہاکہ اس ادارے نے  جہاں  پوری دنیا کو بے شمار جید شیخ الحدیث، مفتی، حافظ اور قاری دیئے ہیں وہیں اس ادارے نے دنیا کو بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کا بھی درس دیا ہے۔ دیو بند دورے کے دوران حاجی عرفا ت کے ہمراہ ایم اے صدیقی اور قاری قمر عالم موجود تھے۔

कोई जवाब दें

कृपया अपनी टिप्पणी दर्ज करें!
कृपया अपना नाम यहाँ दर्ज करें

Must Read

गहना खरीदी के बहाने दुकानदारों को झांसा देकर चोरी करने वाली महिला गैंग गिरफ्तार,

गहना खरीदी के बहाने दुकानदारों को झांसा देकर चोरी करने वाली महिला गैंग गिरफ्तार, लाइव तश्वीर सीसीटीवी में हुई...

कार्ड क्लोनिंग कर एटीएम से पैसे निकालने वाले गिरोह को किया गिरफ्तार

कार्ड क्लोनिंग कर एटीएम से पैसे निकालने वाले गिरोह को किया गिरफ्तार इस गिरोह का मास्टरमाइंड बैंक मैनेजर था

दूध मिलावट करने वाले आरोपी को किया गिरफ्तार

दूध मिलावट करने वाले आरोपी को किया गिरफ्तार क्राइम ब्रांच और एफडीए ने मिलकर की कारवाई

ऑनलाइन के जरिए ड्रग्स बेचने वालों को ठाणे क्राइम ब्रांच ने पकड़ा और करोड़ो की ड्रग्स बरामद की

ठाणे क्राइम ब्रांच की बड़ी कार्यवाही, 1करोड़ 50लाख की LSD ड्रग्स बरामद, 3 ड्रग्स पेड़लर्स गिरफ्तार।

हथियारों के जखीरा की मुम्बई में किसे की जानी थी डिलेवरी..?

हथियारों के जखीरा की मुम्बई में किसे की जानी थी डिलेवरी MP में हथियार की फैक्ट्री, मुम्बई में डिलेवरी