होम News یکطرفہ پیار میں لڑکی کو چلتی ٹرین سے نیچے پھینکنے کی کوشش

یکطرفہ پیار میں لڑکی کو چلتی ٹرین سے نیچے پھینکنے کی کوشش

 یکطرفہ پیار میں لڑکی کو چلتی ٹرین سے نیچے پھینکنے کی کوشش


 عاشق ملزم گرفتار،سی سی ٹی وی میں قید ہوا حادثہ،


 
ممبئی:24سال پہلے سمیدھ جادھو کو ایک لڑکی سے پیار ہوگیا تھا اس نے اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔اس لئے اس نے جمعہ کو کھار ریلوے اسٹیشن کی پٹری پر کود کر خود سوزی کرنے کی کوشش کی اور پھر لڑکی کو چلتی ٹرین سے نیچے ڈھکیلنے کی کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے اس لڑکی کو بچا لیا گیا اس واقعہ میں لڑکی زخمی ہوگئی جس کے سر پر12 ٹانکے لگے ہیں۔


  یہاں یہ بات  یاد دلانا بر محل ہے کہ دو سال پہلے سمیدھ جادھو اور متاثرہ لڑکی ایک ہی جگہ پر کام کیا کرتے تھے۔ سمیدھ کولڑکی سے پیار ہوگیا اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ سمیدھ کی کچھ غلط حرکتوں کی وجہ سے لڑکی اس سے دور ہنے لگی، سمیدھ کو شراب پینے کی لت لت تھی جو لڑکی کو پسند نہیں تھی اور اسی جہ سے وہ سمیدھ سے دور رہنے لگی تھی۔


 سمیدھ لڑکی کی اس بے رخی سے پریشان رہنے لگا جس ے بعد وہ لڑکی کو پریشان کرنے لگا، سمیدھ کی اذیت سے پریشان ہوکر لڑکی کے  گھر والوں نے نر مل نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ جس کے بعد سمیدھ کچھ ونوں کے لئے خاموش ہوگیا تھا لیکن پھر سے اس نے لڑکی کو پریشان کرنا شروع کردیا۔


 واقعہ کے دن جب لڑکی جمعہ کو کھار ریلوے اسٹیشن پہنچی تو سمیدھ جادھو نے پہلے خود ٹرین سے  چھلانگ لگانے کا ناٹک کیا اور پھر لڑکی کو چلتی ٹرین سے نیچے ڈھکیلنے کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے ریلوے پولیس نے لڑ کی کو بچالیا لیکن وہ شدید زخمی ہوگئی جس کے سبب اس کے سر پر12 ٹانکے لگے ہیں۔ متاثر ہ لڑکی پر حملہ کرتے ہوئے وقت جب سمیدھ نے  راہ گیروں کو آتے ہوئے دیکھا تو وہ موقع وردات سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس معاملے کی جانچ شروع کی اور آخر کار  12 گھنٹوں کی مشقت  کے بعد پولیس نے سمیدھ کو گرفتار کرلیا۔

कोई जवाब दें

कृपया अपनी टिप्पणी दर्ज करें!
कृपया अपना नाम यहाँ दर्ज करें

Must Read

गायिका आशा भोंसले को महाराष्ट्र भूषण पुरस्कार से नवाजा जाएगा।

गायिका आशा भोंसले को महाराष्ट्र भूषण पुरस्कार से नवाजा जाएगा। सांस्कृतिक मंत्री अमित देशमुख ने इसे लेकर की घोषण।

भिवंडी में उर्दू घर का हो निर्माण – रईस शेख

भिवंडी में उर्दू घर का हो निर्माण समाजवादी पार्टी के विधायक रईस शेख ने अल्पसंख्यक मंत्री नवाब मलिक से...

किन्नर पर तेज धारी हथियार से हमला कर उतारा मौत के घाट

किन्नर पर तेज धारी हथियार से हमला कर उतारा मौत के घाट घायल को अस्पताल ले जाते वक्त हुई...

झगड़ा छुड़ाने गए युवक की चाकू से हत्या

झगड़ा छुड़ाने गए युवक की चाकू से हत्या सभी 5 आरोपियों को गिरफ़्तार कर कोर्ट में पेश किया गया

मालाड बीएमसी पी नार्थ वार्ड में इन दिनों बुलडोज़र शर्मा का खौफ है पिछले 7 दिनों में तोड़े बीएमसी के इस इंजीनियर ने 3...

मालाड बीएमसी पी नार्थ वार्ड में इन दिनों बुलडोज़र शर्मा का खौफ है पिछले 7 दिनों में तोड़े बीएमसी के इस इंजीनियर...