होम Tech Entertainment فلم اداکار ٹینو ورما کی پٹائی، چین، گھڑی چھین لی

فلم اداکار ٹینو ورما کی پٹائی، چین، گھڑی چھین لی

 فلم اداکار ٹینو ورما کی پٹائی، چین، گھڑی چھین لی
 امبولی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج،


 ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلم’میلہ‘میں کام کرنے والے گجر سنگھ یعنی ٹینو ورما کو کچھ لوگوں نے  بے دردی سے پٹائی کردی اور ان کے گلے سے سونے چین اور ہاتھ کی مہنگی گھڑی چھین لی۔
 بدھ کی رات اندھیری کے علاقہ میں بالی ووڈ کی مشہور فلم’میلہ‘ میں کام کرنیوالے گجر سنگھ یعنی ٹینو ورما کو کچھ لوگوں نے پٹائی کردی اور ان کے گلے سے چین اور ہاتھ کی گھڑی چھین لی۔ اس واقعہ کے بعد ٹینو نے ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں تین چار لوگوں کے خلاف  شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس نے شکایت درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔


 یہ واقعہ اس وقت  پیش آیا جو ٹینو ورما اس شخص کا پیچھا کررہے تھے جس نے ان کے علاوہ کئی لوگوں سے پیسے لئے تھے اور وہ لوٹا نہیں رہا تھا مذکورہ شخص پر الزام ہے کہ وہ  ہر کسی سے بچنے کیلئے اپنا ٹھکانہ تبدیل کررہا تھا۔ واضح رہے کہ ٹینو ورما نے(فلم اداکار عامر خان کی فلم میلہ میں گجر سنگھ کا  کردار  ادا کیا ہے اور دیگر کئی فلموں میں کام کیا ہے)۔ بقول ٹینو ورما کے جولائی میں ان کے پاس سمیک باسو نام کا ایک شخص آیا تھا جو خود کو ایک پروڈیوسر بتایا۔ اس نے ٹینو کو ایک ویب سریز میں کام کرنے کا آفر دیا۔ اور ورما کو ایکشن ڈائریکٹر اور ایکٹر کے طورپر  اپنے ویب سیریز میں  لینے کا یقین دلایا اور کہاکہ وہ علاو الدین خلجی پر سیریز بنارہا ہے۔


  ٹینو ورورما کے مطابق’اس کی کہانی سننے کے بعد میں کافی متاثر ہوا اور کام کرنے کا ذہن بنا لیا۔ اس کے بعد اس نے مجھے اپنے وہاٹس گروپ میں ایڈ کیا۔ کچھ دنوں بعد وہ اکیلے میرے آفس میں آیا اور مجھ سے کہاکہ کچھ پیسے آنے والے تھے جو کسی وجہ سے نہیں آسکے اور اس نے مجھ سے تین لاکھ روپے مانگے تو میں نے منع نہیں کیااور اس کو پیسے دے دیئے۔ پیسے لیتے وقت اس نے کہاکہ وہ7 دنوں میں میرے پیسے واپس کردے گا۔


 انہوں نے بتایا کہ اس بیچ اس نے کئی بار  مجھے چیک دیئے جو سارے کے سارے چیک باؤنس ہوگئے۔ کئی ماہ گزر جانے کے بعد مجھے کچھ لوگوں نے بتایا کہ ان لوگوں نے بھی اس شخص کو پیسے دے رکھے ہیں لیکن وہ شحص ابھی تک ان کے پیسے واپس نہیں دیئے ہیں۔ جس کے بعد میری سمجھ میں آگیا کہ وہ دھوکے باز ہے اور پھر ہم نے اپنے پیسے مانگنے شروع کردیئے۔ اور پھر حالات ایسے ہوگئے کہ اس نے ہمارا فون اٹھانا بند کردیا۔

कोई जवाब दें

कृपया अपनी टिप्पणी दर्ज करें!
कृपया अपना नाम यहाँ दर्ज करें

Must Read

ठाणे में 44 किलो गांजा बरामद किया गया

ठाणे के कोपरी पुलिस स्टेशन ने बीती रात शाश्त्री नगर बस स्टॉप के पास 44किलो 364 ग्राम गांजा बरामद किया,पकड़े गए गांजे...

कुत्ते को डंडे से पीट-पीट कर उतारा मौत के घाट – 2लोगो के खिलाफ मामला दर्ज।

कुत्ते को डंडे से पीट-पीट कर उतारा मौत के घाट 2लोगो के खिलाफ मामला दर्ज।

कांग्रेस प्रवक्ता राजू वाघमारे के भाई सुनीत वाघमारे के खिलाफ बलात्कार का मामला दर्ज

कांग्रेस प्रवक्ता राजू वाघमारे के भाई सुनीत वाघमारे के खिलाफ बलात्कार का मामला दर्ज मुंबई : कांग्रेस के महाराष्ट्र...

कनाडा में तिरंगा और मेपल कार रैली के जरिये दिया गया एकता और भाई चारे का संदेश

कनाडा में तिरंगा और मेपल कार रैली के जरिये दिया गया एकता और भाई चारे का संदेश सात समुंदर...

वरली इलाके के योयूनियन डिस्को पब के खिलाफ होगी FIR

वरली इलाके के योयूनियन डिस्को पब के खिलाफ होगी FIR मुंबई: वरली इलाक़े के...